لاہور(مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل میں لاہور ہائی کورٹ سے مزید 3 ججز شامل کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس طارق ندیم کو الیکشن ٹربیونل میں شامل کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔