پشاور (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نیالیکشن ٹربیونل سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر الیکشن ٹربیونل نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے آر اوز کی طرف سیتحریک انصاف کے ا میدواروں کیخلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے گئے تھے لیکن الیکشن ٹربیونل نے آراوز کی طرف سے لگائے گئے تمام بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے ہیں اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات بحال کردیئے گئیہیں 8 فروری کا سورج تحریک انصاف کے امیدواروں کی نوید لیکر طلوع ہوگا تحریک انصاف نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں کلین سویپ کریگی ملک میں الیکشن ملتوی کرانے کی سازشوں ہورہی ہے لیکن پاکستان کے عوام اور عدالت عظمی ان سازشوں کو ہر سطح پر ناکام بنادیں گے پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے تحریک انصاف کے کارکن جیلوںکی صعو بتوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی تحریک انصا ف کے امیدواروں کا نشان جو بھی ہو کامیابی تحریک انصاف کا مقدر ہے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام لٹیروں اور چوروں کے چہرے پہچان چکے ہیں پرویز خٹک اور محمود خان کی کشتی ڈوب چکی ہے اور 8 فروری کو عوام ان لوٹوں ٗلٹیروںاور چوروں کا وہ حال کرینگے کہ انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی تحریک انصاف کے قائد عمرا ن خان ملک وقوم اور عوام کے حقوق کی جنگ کی لڑ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ سینٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پیش کرنے اور منظور کرانے کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے اور اس سازش کو عوام اور جمہوریت پسند قوتیں ہر سطح پر ناکام بنادیگی ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ تحریک انصاف کی انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریںگے جو لوگ الیکشن ملتوی کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انہیں اپنی بدترین شکست نظر آرہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے