پشاور (مانند نیوز )الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کے پی کے57 مردان سے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیئے الیکشن ٹربیونل میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر پی کے 57 کے امیدوار ظاہر شاہ طورو کی اپیل پر سماعت ہوئی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی ظاہر شاہ طورو کی طرف سے ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری لاجبر خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے دلائل سننے کیبعد اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر مردان کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو کے پی کے57 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے