بٹ خیلہ( مانند نیوز)بٹ خیلہ میں سول جج کی نگرانی میں منشیات کی بھاری مقدار کو نذر آتش کرکے تلف کردیا گیا، تلف شدہ منشیات میں چرس، ہیروئن، شراب، آئس اورافیون شامل تھیں۔ لیوی پوسٹ بٹخیلہ سے جاری شدہ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ لیوی کی جانب سے ضلع ملاکنڈکے مختلف تھانوں میں پکڑے جانے والے منشیات جنہیں عدالتی فیصلوں کے بعد ضبط کیا گیا تھا کو گزشتہ روز سول جج بٹ خیلہ سید منصور شاہ کی نگرانی میں دریائے سوات کے کنارے نذر آتش کرکے تلف کرلیا گیا اے اے سی نور نواز خان، صوبیدار میجر سمیع باچا، اے پی پی محمد اسلام، پی پی زاہد گل اور پوسٹ کمانڈر رحمان سمیت لیوی کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موجود تھے، تلف شدہ منشیات میں 163174 گرام چرس، 1182 گرام آئس، 5159 گرام ہیروئن، 720لیٹر شراب اور 3849 گرام افیون شامل تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے