پشاور( مانند نیوز)انتخابات کے انعقاد یا التوا کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ،انتخابات کا انعقاد ضروری ہے لیکن امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے،وفاقی حکومت اور ادارے مل بیٹھ کر ایسا ماحول بنائے کہ عوام انتخابات میں حصہ لیں، ان خیالات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نےنو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کیلئے دورہ پشاورپریس کلب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے منظور کردہ قراداد کے حوالے سے کہا کہ کل سینٹ میں ایک رکن نے انتخابات بارے رائے دی ہے،جمہوری نظام میں ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے ،سردی کی شدت نے بھی انتخابی عمل کو متاثر کیا ہے، صدر ارشد عزیز ملک اور کابینہ کے دیگر ارکان و گورننگ باڈی کو مباترکباد دیتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں جتنا کردار کسی بھی ادارے اور شعبے کا ہے صحافت اور صحافیوں کا کردار بھی اتنا ہی اہم رہا ہے،پریس کلب کی منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے آیا یوں،انتخابات کے انعقاد یا التوا کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،الیکشن کے دوران ووٹر اور امیدوار کو پرامن ماحول کی فراہمی بہت ضروری ہے،دورہ پریس کلب کے دوران گورنر نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر اور کابینہ اراکین کو ہارپہنائے، مٹھائی پیش کی ،ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ ارشد عزیز ملک سمیت ان کے گروپ کو منتخب کروانا صحافیوں کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے،پریس کلب کو ہمیشہ اپنا گھر اور صحافیوں کو اپنا بھائی سمجھا، قلم اور قلمکاروں کی قدر دل سے کرتا ہوں،پہلے کی طرح صحافی برادری کی مشکلات کے حل کیلئے مستقبل میں مل کر کام کرینگے،گورنر کی عوامی انداز میں مبارکباد پر صدر پریس کلب اور کابینہ اراکین سمیت صحافتی برادری نے گورنر حاجی غلام علی اور ان کے فرزند میئر پشاور حاجی زبیر علی کا شکریہ ادا کیا۔