پبی (مانند نیوز ) پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین سے کٹوتی بند کیا جائے۔ریٹائرمنٹ پر جانے والے ملازمین خون کے آنسو رو رھے ھیں۔سابقہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے جو کالا قانون پاس کیا ھے۔اس کی وجہ سے ملازمین پنشن اور گریجویٹی سے محروم ھو چکے ھیں۔تیمور جھگڑا جس حلقے سے بھی کھڑا ہو گا۔ملازمین ووٹ کے ذریعے ان سے بدلہ لینگے۔انہوں خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ سابقہ کرپٹ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پنشن اصلاحات کے نام پر اسمبلی سے ایک ملازم دشمن کالا قانون پاس کیا ھے۔جسکی وجہ سے 60 سال پر ملازمین ریٹائرمنٹ لیتے وقت پنشن اور گریجویٹی کا معمولی سا حصہ ملتا ھے۔جس سے وہ اپنے بچوں کیلئے زمین بھی نہیں خرید سکتا۔ملازمین 60 سال سروس مکمل کرنے پر یہ خواہش ھوتی ھے۔کہ ریٹائرمنٹ پر حاصل کردہ رقم سے رہنے کیلئے ایک چھوٹا گھر تعمیر کرونگا۔اور ساتھ میں گھر میں جوان بیٹی کی شادی کرونگا۔لیکن پنشن اصلاحات کے نام پر اس کالے قانون نے ملازمین کے حوابوں پر پانی پھیر دیا۔اب حکومت اتنی گریجویٹی اور ماہانہ پنشن دیتی ھے۔کہ اس میں گھر چلانا بھی مشکل ھے۔انہوں نے نگران حکومت کو دھمکی دی۔کہ پنشن اصلاحات کے نام پر یہ ظالمانہ نوٹیفکیشن واپس لیں۔ورنہ الیکشن کے ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے