باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں ا نسدادِ پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار شہید اور 22زخمی ہوگئے۔ باجوڑ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا ہے۔جاں بحق اہلکاروں میں حبیب الرحیم، مناسب خان، محمد رف، خان محمد اور علی رحمان شامل ہیں۔ باجوڑ پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ دھماکے کا نشانہ بن گئے۔دھماکے سے پولیس کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔لاشوں اور زخمیوں کو خار ہسپتا ل منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا اور نہ ہی کسی دہشت گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مہمند اور لوئر دیر ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے