وانا (مانند نیوز)جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل توئی خلہ سے تعلق رکھنے والے دوتانی یوتھ اتحاد اور سلیمان خیل یوتھ اتحاد نے مشترکہ طورپر موبائل نیٹ ورک، نادرہ، لیڈیز ورکر و دیگر زندگی کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی پاداش میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں سیاسی جماعتوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کیا گیا، اس موقع پر دوتانی یوتھ اتحاد کے سیکرٹری ڈاکٹر نوراشاہ، صدر عبدالله سیلمان خیل یوتھ صدر شعیب سلیمان خیل نے کہاکہ اس دور جدید میں تحصیل توئی خلہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پی ٹی سی ایل نیٹ ورک، موبائل 3G,4G اور نادرہ میں لیڈیز ورکر نہ ہونے کی وجہ سے سلیمان خیل اور دوتانی قبائل شدید مشکلات سے دوچار ہیں انھوں نے کہاکہ تحصیل توئے خلہ میں عرصہ دراز سے ٹیلی و موصلات کا نظام نہیں ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے روشن مستقبل سے محروم ہیں۔ دوتانی یوتھ دھرنا کے منتظمین نے کہا کہ کہ پچھلے ایک ماہ سے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان برقرار ہے جس کی باعث 6 ہزار کے قریب بچے پولیو کے قطرے سے محروم ہوگئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے نااہلی کے باعث تحصیل توئی خلہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ دوتانی اتحاد نے مزید کہاکہ اگر ہماری جائز مطالبات کو حل نہیں کیاگیا تو مجبوراً وانا ڈیرہ اسماعیل خان روڈ احتجاجاً بند کردینگے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پریس کانفرنس کو وانا آل سیاسی پارٹی بشمول کونسلر اتحاد نے بطور یکجہتی قبول کرکے ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے