وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے حلقے پی کے 110 سے آزاد امیدوار تاج محمد وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر پی کے 110 کے امیدوار آیاز وزیر کی کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ دونوں نے جنوبی وزیرستان لوئر پی کے 110 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔ دونوں آج کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے، بعد ازں تاج محمد وزیر اور آیاز وزیر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ان کے ہمراہ جنوبی وزیرستان لوئر کے نامور وکیل عبدالرحمان وزیر بھی آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔ دونوں اس حلقے کی صوبائی نشست پی کے 110 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ تاج محمد وزیر اور آیاز وزیر نے اس سے پہلے بھی یہاں سے الیکشن لڑچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاج محمد وزیر اور آیاز وزیر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اب وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے