اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بلے کے نشان کے لئے تحریک انصاف کی دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آگئے۔چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آج 9 ممبربینچ بھی ہے اور ایک خصوصی بینچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگادیں۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ فیصلے کیخلاف آئے یا 184/3 کی درخواست ہے؟ حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف 185/3 میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھرمعاملہ ججزکمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیس مقرر ہوگیا۔بعد ازاں عدالت نے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔