اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سال 2024 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مختلف دورانیے کی 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی پولیو ٹیمیں ملک کے تمام 159 اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گی۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 2کروڑ 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے، محکمہ صحت نے اس حوالے سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کو حساس ترین شہر قرار دیا ہے۔صوبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 14 جنوری تک جاری رہے گی، صوبے کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کوپولیو وائرس سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیومہم پر37 ہزار سے زائد ویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت پر 4 ہزار 225 سکیورٹی اہلکار مامور ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے