اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو ربنواز خان کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا اور نوعمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کاروائی کی۔ ناکہ بندی کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانا اور نوعمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف ایکشن لینا تھا کیونکہ بغیر لائسنس اور کاغذات کے موٹر سائیکل چلانے سے قانون کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے اور ساتھ ساتھ لاپرواہی سے بائیک چلانے پر حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ دوران ناکہ بندی ٹرانسپورٹرز حضرات کو اوور چارجنگ سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر لائسنس اور کاغذات کے موٹر بائیک چلانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دوران پرائس چیکنگ انہوں نے جنرل سٹور، پولٹری فارم، سبزی فروشوں اور قصاب خانوں میں موجود اشیاء خوردونوش اور گوشت وغیرہ کی قیمتوں،معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو اپنے کاروباری ایریا صاف ستھرا رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کاروباری حضرات کو آگاہ کیا کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے