اپر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ فل پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 8 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہے گی۔ نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیوں ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ انتظامیہ افسران اور پولیس کے ایس ڈی پی اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیمز کیساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے