ملاکنڈ (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کا ضلع باجوڑ کا ہنگامی دورہ۔ باجوڑ آمد کے فوراً بعد ڈی آئی جی ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے لئے دعا مغفرت کی اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بم دھماکہ کے زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے