پشاور(مانند نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت فائرنگ، ایک ہلاک دو افراد زخمی، ملزم گرفتار۔ پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذارئع کے مطابق اے ٹی سی عدالت میں فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے روپ عدالت کے اندر داخل ہواتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہی۔