شبقدر(مانند نیوز)آئندہ عام انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے نامزد امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے پختون قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرینگے ہمارے قائدین پختون قوم کی حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے۔ پی کے 66 شبقدر سے منتخب ہو کر تحصیل بھر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگی ان خیالات کا اظہار پی کے 66 شبقدر سے نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کی نامزد خاتون امیدوار پلوشہ عباس کتوزئی نے ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتری ہوں انہوں نے کہا کہ ماضی کے منتخب نمائندوں نے شبقدر کو ترقیاتی منصوبے سے محروم کرکے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے قائدین نے مجھ پر اعتماد کرکے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ جاری کیا پی کے 66 شبقدر کے نامزد خاتون امیدوار پلوشہ عباس کتوزئی نے کہا کہ شبقدر کے عوام اس بار مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے خدمت کا موقع فراہم کرے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر شبقدر کے عوام کی اعتماد پر پورا اترونگی شبقدر کے عوام کو مشکلات سے باہر نکالینگے انہوں نے کہا کہ شبقدر کے خواتین کو تمام سیاسی جماعتوں نے حقوق سے محروم کر دیا ہے میں کامیاب ہوکر خواتین کی حقوق دلوانے اور خواتین کے مسائل کو حل کرکے محرومیوں کا ازالہ کرونگی انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ پختون قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے محرومیوں کا ازالہ ہو سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے