راولپنڈی(مانند نیوز) سائفر کیس میں رہائی کی روبکاری جاری ہونے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی، جبکہ تمام 12مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کیس میں قید ہیں۔ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروا ئے گئے تھے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی۔ اس کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ کیس کی ابتدائی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے