کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کی زیر صدارت پولیو کیمپین کے دوسرے دن کی کارکردگی کے حوالے سے ان کے دفتر میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر کرک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کرک، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک سمیت ڈی پی سی آر ٹیم کے ممبران نے شرکت کی۔این سٹاپ آفیسر نے پورے دن کی کارکردگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ کیمپین میں درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے پورے دن کی کارکردگی کاجائزہ لیااورپولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی۔