کراچی (مانند نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2023 کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2 ارب 38 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 57 کروڑ 76 لاکھ جبکہ متحدہ عرب امارات سے دسمبر میں 41 کروڑ 92 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔برطانیہ سے 36 کروڑ، یورپی یونین سے 28 اور امریکا سے 26 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 ارب 43 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 14 ارب 41 کروڑ ڈالرز تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 6.8 فیصد کم رہیں، جولائی سے دسمبر کی اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 2.23 ارب ڈالرز رہیں۔چھ ماہ میں سعودی عرب سے 3.25 ارب ڈالر موصول ہوئے، ان چھ مہینوں میں سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات 8.9 فیصد کم رہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے چھ مہینوں میں ورکرز ترسیلات 11 فیصد کم ہوکر 2.32 ارب ڈالرز رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے