شبقدر (مانند نیوز) آئندہ عام انتخابات 8 فروری کو جماعت اسلامی کی فتح کا سورج طلوع ہو گا خیبر پختون خوا ء میں حکومت جماعت اسلامی بنائینگے عوام اس بار ترازو کو ووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار پی کے 66 شبقدر سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حاجی خداداد خان نے شبقدر کے مختلف یونین کونسلوں میں شمولیتی پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرپٹ ترین نمائندوں نے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی سے محروم کرکے عوامی مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے خداداد خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی سوئی گیس اور دیگر سہولیات سے عوام محروم ہے مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جماعت اسلامی پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار حاجی خداداد خان نے کہا کہ پی کے 66 شبقدر میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے دیگر سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے جماعت اسلامی کے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے ہیں اور 8 فروری کو جماعت اسلامی کی فتح کا سورج طلوع ہو گا خداداد خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں شبقدر کے عوام برائے نام عوامی خدمت کے دعویداروں سابقہ کرپٹ ترین نمائندوں کو بری طرح مسترد کر دیں گے اور ترازو کو دینگے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائدین کو جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی ضرورت نہیں کیونکہ جماعت اسلامی کا ماضی خود گواہ ہے شمولیتی پروگرامات سے خطاب کرتے پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار حاجی خداداد خان نے کہا کہ شبقدر کے عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے خدمت کا موقع فراہم کرے