اسلام آباد(مانند نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق پاکستان کو قرض کی اگلی قسط کا جائزہ 11 جنوری 2024 کو لیا جائے گا جس کے لیے پاکستان کا نام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔اس اجلاس کے دوران آئی ایم ایف کا بورڈ موجودہ تین ارب ڈالر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ممکنہ طور پر حتمی منظوری دینے کے لیے تیار ہے۔آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق، آئندہ اجلاس 8، 10 اور 11 جنوری کو ہوں گے، جس میں پاکستان کا معاملہ آخری دن بحث کے لیے مقرر ہے۔تین ارب ڈالر کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام اپریل کے دوسرے ہفتے میں ختم ہونے کی توقع ہے، جس میں تقریباً ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے باقی ہیں جبکہ ایک ارب 20 کروڑ کی ڈالر کی ابتدائی قسط جولائی 2023 میں جاری کی گئی تھی۔نومبر 2023 میں پاکستان کے ایس بی اے کے تحت پہلے جائزے کے حوالے سے آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کے بعد بظاہر 11 جنوری 2024 کو اس کی حتمی منظوری ملنے کی توقع ہے تاہم یہ معاملہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری پر منحصر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے