بٹ خیلہ (مانند نیوز)قومی جر گہ پلئی کے رہنما سما جی شخصیت صمد خان نے کہ پلئی درہ کی زمینوں کی ملکیت کے دیرینہ تنازعے آئے روزلڑائی جھگڑے اور خونزیزی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ تناز عہ1895ء کے محفوظ ریکارڈ اور شجرہ نسب کے مطابق حل کیا جائے اور ڈپٹی کمشنر شاہد خان ملاکنڈ مال خانے میں محفوظ یہ ریکارڈ پشاور ہائی کورٹ کوفراہم کرے تاکہ اس سنگین تنازعے کا پر امن حل نکالا جاسکے انھوں نے کہا کہ پلئی درہ میں چار قبیلوں یعنی کندے غازی خیل شلمانی مشوانی اور باغوان پر مشتمل اقوام صدیوں سے آباد ہے جو اس پورے علاقے کے اصل اور حقیقی مالک ووارث ہیں۔