بٹ خیلہ (مانند نیوز)ٹی ایم او بٹ خیلہ محمد افضل نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی آمدن کے مستقل ذرائع کی تلاش پہلی تر جیح ہے مالی استحکام کے بغیرمیونسپل سروسزدینا ممکن نہیں ملازمین کی چار ماہ سے بند تنخواہوں میں تین ماہ کی ادا ئیگی ہو چکی ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارگنگ کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ گھوسٹ ملازمین یعنی گھر بیٹھے تنخواہ لینے کا اب تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اگرکو ئی اپنی پوسٹ اور ڈیوٹی سے مطمئن نہیں تو وہ نوکری چھوڑ دے انھوں نے کہا کہ ٹاون ہال بہت جلد ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کیلئے فعال ہوجائے گا انھوں سماجی وسیاسی حلقوں کونسلرزمیڈیا اور شہری سے تعاون کی اپیل کی۔