سوات (مانند نیوز) سوات سٹی کونسل بابوزئی کا گرما گرم اجلاس، ویلج چیئرمینوں کا مختلف مسائل پر بحث، قرار داد کے ذریعے صفائی اور پانی فراہمی کا اختیار ڈبلیو ایس ایس سی سے واپس لیکر ٹی ایم اے بابوزئی کو دینے کا مطالبہ، ٹی ایم اے سرکاری پلازہ کی نیلامی کیلئے شرائط نرم کرنے، ڈیلی ویجز سنیٹری ورکروں کی بحالی، گنبد میرہ میں ٹی ایم اے کے اراضی سے چار دیواری، قبرستانوں میں تجاوزت کیخلاف کارروائی اور ٹی ایم اے دفتر میں زیر التواء کمرشل پلازوں / رہائشی تعمیراتی کے نقشوں پر بحث کی گئی اس سلسلے میں گزشتہ روز سٹی کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت سٹی میئر شاہد علی خان منعقد ہوا اجلاس کی کنونیئرنگ ویلج چیئرمین طاہر خان نے کی اجلاس میں ٹی ایم او نثار خان یوسفزئی کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل بلوگرام کے چیئرمین امجد خان، چیئرمین رنگ محلہ امجد، ویلج چیئرمین بخت منیر، ملوک آباد کے ویلج چیئرمین فرمان، قمبر وی سی چیئرمین ریاض، گوگدرہ چیئرمین نادر شاہ خان،اوڈیگرام کے قیصر خان، ضیاء الحق تاجک، اعجاز تندوڈاگ، اپوزیشن لیڈر شعیب اینگرو ڈھیرئی، نور خان بنڑ، عظمت علی خان، فواد اقبال رحیم آباد، سید علی گنبد میرہ اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے پلازہ کی نیلامی کے شرائط میں نرمی کی جائے اور جلد از جلد اسے نیلام کیا جائے تاکہ ٹی ایم اے کو ریونیو مل سکے، گنبد میرہ میں ٹی ایم اے اراضی کی چار دیواری کی جائے اور اسے محفوظ بنایا جائے،مینگورہ جنازگاہ کی عدم تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اسکا فنڈ دوسری جگہ منتقل کیا گیا اسے فوری طور واپس کیا جائے اور یا اسے ٹی ایم اے فنڈ سے تعمیر کیا جائے، ٹی ایم اے بابوزئی سے جو فنڈز ڈبلیو ایس ایس سی کو منتقل ہوتے ہیں اس پر سٹی میئر کے دستخط ہونے چاہئے اور ان کی منظوری کے بغیر فنڈز منتقلی روکی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا کہ بد قسمتی سے 2019 لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کرکے ہمارے اختیارات کو محدود کیا گیا دو سالوں سے فنڈز فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ویلج چیئرمین اور کونسل اپنی افادیت کھو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز سنیٹری ورکرز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے مکینزم بنا رہے ہیں اور انہیں ٹی ایم اے کے دائرہ اختیار میں بھرتی کرینگے اور رورل ایریا کی صفائی کیلئے ان ورکرز کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے