ہنگو(مانند نیوز) ٹل کا نجی تعلیمی ادارہ گرائمر پبلک سکول میں ” پوہ رنڑہ دا ” کے نام سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پرنسپل عبدالقیوم سمیت سماجی شخصیات طفیل محمدخان۔لقمان پراچہ۔جاوید زمان۔اختر محمد۔سر آیاز۔بچوں کے والدین اور سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے سکول کے بچوں نے مختلف قسم کے ملی ترانے۔تقاریر۔ٹیبلو اور خاکے پیش کئے۔اور انے والے مہمانوں سے خوب داد وصول کیا۔تقریب سے پرنسپل عبدالقیوم اور سر آیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید دور میں ہم کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ٹیکنالوجی اور جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق تیار کریں۔انکا کہنا تھا کہ علم روشنی ہے لیکن اج ہمارے بچے علم کے بجاء موبائل۔نشہ اوار چیزوں کی جانب جارہے ہیں۔جس میں والدین کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔گرائمر پبلک سکول ہر سال ادارے کے اندر نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیرنصابی سرگرمیاں جیسے کوئز پروگرام۔سٹیج شو اور سپورٹس گالا کے ذریعے بچوں کو ذہنی اور جسمانی نشونما کیمواقع فراہم کرتے ہیں۔تقریب کے آخر میں مڈٹرم اور بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کامیاب سٹوڈنٹس میں ٹرافیاں اور مڈلز بھی تقسیم کئے۔