ہنگو(مانند نیوز) جماعت اسلامی ہی نظام بدلنے کا عزم اور با صلاحیت ٹیم رکھتی ہے،سراج الحق کی قیادت میں انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کریں گئے،کرپٹ،بد عنوان سیاستدانوں اور سرکاری افسران کا احتساب ہمارے منشور کا اہم نقطہ ہے،پی ٹی آئی کے علاؤہ سب جماعتیں ایک ہیں اور روایتی سیاست کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع ہنگو کے قائم مقام امیر محمد نعیم،این اے 36 سے امیدوار افراسیاب خان خٹک،پی کے 93 کے امیدوار عبدالقیوم خان نے میڈیا ٹاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔میڈیا ٹاک سے خطاب کرتے ہوئے این اے 36 کے امیدوار افراسیاب خان خٹک،پی کے 93 کے امیدوار عبدالقیوم خان اور قائم مقام امیر محمد نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے امیر کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں اپنے امیدواروں کے ساتھ میدان میں اتری ہے ہم ہی احتساب کرنے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے اور دہائیوں سے فلاحی کام جماعت اسلامی کا طرہ امتیاز ہے۔رہنماوں نے کہا کہ اگر قوم جرپٹٹ عناصر،جاگیر داروں،سرمایہ داروں سے نجات چاہتی ہے تو وہ بال خوف جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔عبدالقیوم خان اور دیگر نے کہا کہ حکومت میں ا کر قوم کو خوشحالی دیں گئے اور بال تفریق سب کا احتساب کریں گئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کھبی نہیں سوچا۔ساری جماعتیں ایک طرف ہیں اور پی ٹی آئی دوسری طرف۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار کا احیا اور گڈ گورنس کے لیے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرانا وقت کا تقاضا ہے۔