بٹ خیلہ (مانند نیوز)خوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہدخان مہمند کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ محکموں کے ذمہ دار افسروں نے مشترکہ طور پر پل چوکی بازار کا معائنہ کیا۔انہوں نے فاسٹ فوڈز سنٹرز، دودھ فروش، مرغ شاپس، جنرل سٹورز، قصاب اور دیگر دوکانوں پر آشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران انہوں نے دودھ اور دہی کے نمونے لے کر لیبارٹری کے لئے بھیج دیئے جن پر بعد ازاں خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانے عائدکئے جائیں گے۔اسی طرح شکیل خان نے بٹ خیلہ بازار میں بھی مختلف ریسٹورنٹ، ہوٹلوں، مچھلی فروشوں، تندور شاپس، میگامارٹ، قصائیوں، سبزی فروش کی دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے سمیت زیادہ نرخ وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء خودونوش فروخت کرنے پر کئی دوکاندروں کو جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات بھی ہٹا دی گئے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر شاہد خان مہند کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلیننگ) اظہر ظہور نے پولیو مہم کے تیسرے روز کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے تیسرے دن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تمام آفیسرز/پولیو ورکرزکو چوتھے روز کی مہم کیلئے ضروری ہدایات جاری کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے