کوہاٹ (مانند نیوز)خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی اسد قاسم نے اپنے ٹیم کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع مختلف فوڈ مینوفیکچر یونٹ کامعائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک پاپڑ فیکٹری کے مالک کو موقع پرجرمانہ عائد کیا جبکہ ایک اور پاپڑ فیکٹری کو ناقص مٹیریل کے استعمال پرجرمانہ کیا گیاجبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کثیر تعداد میں ناقص سرکہ تلف کیا گیا۔اسی طرح ایک بیکری پروڈکشن یونٹس کو صفائی کے انتہائی ناقص صورتحال اور بار بار متنبہ کے باوجود ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف نمونے چیک کئے گئے۔انہوں نے موقع پر موجودفیکٹری مالکان اورکارکنوں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناقص اشیاء خورد ونوش سے محفوظ رکھنے کیلئے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مستعدی سے اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔