جمرود(نمائندہ مانند )بھتہ دینے سے انکارپر ایس ایچ اوعلی مسجد نے بغیرلیڈی پولیس اور پولیو ڈیوٹی کا کہہ کر گھر پرغیرقانونی چھاپہ مارا اور پھر جعلی ایف آئی آر درج کرکے ہم پر منشیات کا کیس کرنا ظلم اور ناانصافی ہے۔تحقیقات کی جائے۔ گل زمین ضلع خیبرتحصیل جمرودعلاقہ علی مسجد شین تنگ سے تعلق رکھنے والے گل زمین، کمیسن اور خالدزمین نے جمرودپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او علی مسجد رحمان شیر، ایڈیشنل ایس او علی مسجدغفار اور سیدرسول نے گزشتہ روز بغیر لیڈی کانسٹبل کے غیرقانونی طور پر ہمارے گھر پر اچانک چھاپہ مارا اور گھر میں موجود سازوسامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او علی مسجد غفار ہم سے پولیس اہلکار حضرت کے ذریعے بھتہ مانگ رہے تھے اور ان کے وائس میسجز بھی موجودہیں۔جب بھتہ سے ہم نے انکار کیا تو انہوں نے ہم پر چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنایا اور بغیرلیڈی پولیس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر پر چھاپہ سے پہلے راستے میں لوگوں کو پولیو کی ڈیوٹی کا کہہ رہے تھے اور اس طرح گھرکی چادروچاردیواری کی پامالی کی اور پھر ایف آئی آر درج کرکے ہمارے گھر سے منشیات برآمدگی کا جھوٹا کیس بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار چھاپہ میں گھر سے سارا قیمتی سامان سونا اور کھانا پکانے والی تمام چیزیں ساتھ لے گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوخیبرکے پاس بھی درخواست جمع کی جس میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ چھاپہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی آور کے ساتھ بھی ایسا ظلم کرسکے۔جس پر ڈی پی او خیبر نے انہیں یقین دہانی دلائی ہیں کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائے گی۔