پبی (مانند نیوز )میاں افتخار حسین کہاکہ عدم تشدد اور آمن کے لیے میری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. اس پختون دھرتی اور پاکستان میں آمن کے لیے میرے اکلوتے بیٹے کو شہید کیا گیا مگر حوصلے کو پست نا کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ آج میں سر اٹھا کر اور غیرت کے ساتھ زندگی کے شب و روز گذار ہوں جبکہ میرے مدمقابل امیدواروں کا نا ملک میں عزت ہے اور صوبے کے ساتھ ساتھ ضلع نوشہرہ میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے89 میں مختلف مقا مات پر انتخا بی جلسوں اور اجلاسوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا پی کے 89 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اے این پی کی طرف سے پہلا جلسہ بانڈہ نبی میں منقعد ہوا. جلسے کی صدارت بختیار حسین نے کی. پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ڈاکٹر زین خان, بختیار حسین,اختیار حسین, حمزہ, افضل, کاشف, خیام, علی, اویس, صمد, سیار, عدنان, الیاس, جان علی, بلال, فیضان, ظاہر, شفقت, قادر, قیوم, ندیم, نصیر, کریم, سلمان, عباس, حبیب,ریان,ابوبکر, معاذ, حسنین, زیارت دین, رضوان, بابو, ھدایت, محمد, زوہیب, ذیشان, یاسر اور فامے نے اے این پی میں شمولیت اختیار کی. جلسے سے بانڈہ نبی اے این پی کے صدر اور تحصیل کے جنرل سکریٹری عباس خان غازی نے خطاب کی. اس موقع پر تحصیل صدر حاجی زر علی بھی موجود تھے.جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں افتخار حسین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے والوں مبارکباد پیش کی. اور کہا کہ باچہ خان بابا کے قافلے میں خوش قسمت لوگ شامل ہوتے ہیں کیونکہ اس وقت پورے پاکستان میں اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں عدم تشدد کے فلفسے پر عمل پیرا ہے اور تمام صوبوں کے وسائل کے حقوق کی بات کرتی ہے. چونکہ باچاخان کا فلسفہ اور مشن بنی نوع انسان کی خدمت کا ہے جو کہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف اور منفرد ہے. انہوں نے مذید کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات یہ ہے کہ آج میں جس علاقے میں آپ سے مخاطب ہوں اس کی طرف پچھلے 30 سالوں سے کسی نے توجہ نہیں دی جبکہ آپ کے علاقے کا نمائندے 30 سال مسلسل مختلف سیاسی پارٹیاں تبدیل کرکے اقتدار میں رہے. یہ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ اب یہ علاقہ پی کے 89 میں شامل ہوگیا ہے اور آپ کے علاقے کو پسماندہ رکھنے والوں سے سیاسی انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے. اس سے پہلے جو لوگ آپ پر مسلط رہے ہیں ان کی حیثیت آجکل ایسی ہے کہ 30 سالوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ایک جلسہ تک نہیں کر سکتے اور اپنے اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے کبھی پٹواریوں کو پریشرائزز کرتے ہیں کہ میرے لیے کارنر میٹنگ کا انعقاد کریں ورنہ علاقے سے تبدیل کر دونگا. اس طرح سکول کے اساتذہ کو مجبور کیا جاتا ہے کہ میرے پارٹی میں شمولیت اختیار کرو ورنہ دور دراز علاقے میں ٹرانسفر کروا دونگا. لعنت ایسے شخص پر جو اپنے ضمیر کو فروخت کرکے 30 سالوں میں صرف کرسی اور اقتدار کے لیے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کی وہ ایک کارنر میٹنگ کے لیے سرکاری اثر رسوخ اور دولت کے بل بوتے پر بھی جلسہ نہیں کرسکتا. میاں افتخار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدم تشدد اور آمن کے لیے میری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. اس پختون دھرتی اور پاکستان میں آمن کے لیے میرے اکلوتے بیٹے کو شہید کیا گیا مگر حوصلے کو پست نا کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ آج میں سر اٹھا کر اور غیرت کے ساتھ زندگی کے شب و روز گذار ہوں جبکہ میرے مدمقابل امیدواروں کا نا ملک میں عزت ہے اور صوبے کے ساتھ ساتھ ضلع نوشہرہ میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. انشآء اللہ اگر اللہ کو منظور ہوا اور آپ لوگوں نے 8 فروری کو لائٹین کے نشان پر مہر لگا کر بابر شاہ کو قومی اسمبلی اور مجھے صوبائی اسمبلی کا ممبر بنایا تو آپ کے حقوق غضب کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینگے اور صرف ان مفاد پرست سیاستدانوں سے نہیں بلکہ پختونو کے وسائل کے حقوق حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جائینگے. لیکن ایک بات کی طرف خاص خیال رکھا جائے کہ عمومی طور پر پختون معاشرے میں مرد ووٹر تو اپنا رائے دہی استعمال کرتے ہیں مگر خواتین ووٹرز کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دیتے کہ اس سے خواتین کی شان میں کمی آتی ہے حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس بار تو اگر خواتین ووٹرز کی تعداد رائے دہی میں 30 فیصد سے کم آئی تو الیکشن رولز کے مطابق اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے لھذا اپنی محنت کو ضائع کرنے کی بجائے خواتین کے ووٹوں پر خصوصی توجہ دی جائے. میاں افتخار حسین نے کہا کہ ایسے کرپٹ سیاستدانوں کے حلقے میں تھا جنہوں نے اس علاقے سے ووٹ حاصل کیے اور پھر خبر تک نا لی. انشآء اللہ اب یہ علاقہ میرے حلقے میں شامل ہوا ہے اگر اللہ کو منظور ہوا اور آپ لوگوں نے تعاون کیا تو اس بار پی کے 89 سے منتخب ہوکر بانڈہ نبی کے نقشے کو تبدیل کرونگا.