بٹ خیلہ (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل انجینئر محمدہمایون خان اورصوبائی صدر سید محمد علی شاہ با چہ نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کہ ملک کے سیاسی اورمعاشی استحکام کا واحد راستہ بروقت فری اینڈفیئر الیکشن ہے پیپلز پارٹی کمر کس کر انتخابی مہم چلا رہی ہے کارکردگی کی بنیاد پر مرکزاور صوبوں میں حکومت بنائیں گے قبل ازیں انھوں نے این اے 9ملاکنڈ سے پارٹی امیدوار احمد علی شاہ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما حا جی گل زمان کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی جلسے سے خطاب اور مٹکنی میں پارٹی کے ناراض سینئر رہنماؤں محمداقبال منیجرانجینئر باسط خان احسان خان ایڈوکیٹ شفیق احمد اور حاجی شاکر اللہ کے ساتھ کامیاب مصالحتی جر گہ کیا انجینئر باسط خان نے اس موقع پر این اے 9اور پی کے23سے پارٹی امیدوارں احمد علی شاہ اور ہمایون خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیاخیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے سوال پر صوبائی صدر نے کہاکہ ضلعی تنظیمیں اختیار دے دیا گیا ہے وہ جس پارٹی کے ساتھ چاہیں اتحاد کریں انھوں نے کہاکہ صدر زرداری اور چیئرمین بلال کا ملاکنڈ ڈویژن کے پارٹی ورکرز پر بڑا احسان ہے کہ مسلسل تیسری بار صوبائی صدارت دی جارہی ہے ہمایون خان نجم الدین خان اوراب مجھے صدر بنانے میرا لئے بہت بڑا اعزاز ہے انھوں نے کہا اب ملاکنڈ ڈویژن کے قومی صوبائی نشستیں اپنے قائدین کو تحفے میں پیش کریں گے۔