بیزئے(مانند نیوز) پی کے 24 الیکشن 8 فروری 2024 پی کے 24 سے مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنےامیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا پی کے 24 ٹکٹ حاص کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا اور سابقہ وفاقی وزیر مملکت ابی وسائل سید محمد علی شاہ باچا نے پی پی پی کے ٹکٹ اپنے نام کر دیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبائی سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا حاجی محمد ایصال خان کوجاری کر دیا،پی ٹی آئی نے سابقہ ایم پی اے پیر مصور خان غازی کو جاری کر دیا ہے، اے این پی نے ارشاد مھمند کو ٹکٹ جاری کر دیا، جماعت اسلامی نے رضواں اللہ مھمند کو ٹکٹ جاری کر دیا، قومی وطن پارٹی نے سا بقہ ایم پی اے حاجی جھانگیر خان کے بھائی شاہ نواز خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے، جمعیت علمائے اسلام نے حق نواز خان ایڈوکیٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا، پی ٹی آئی (پی) نے عامر سہیل خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ یونین کونسل بدرگہ سے تین مضبوط امیدواران امنے سامنے ہیں جن میں پی پی پی کے سید محمد علی شاہ باچا جو اس وقت وہ پی پی پی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ تین دفعہ ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین ملاکنڈ اور سابقہ وزیراعظم پاکستان میا ں شہباز شریف کے کا بینہ میں بطور مشیر وزیر مملکت ابی وسائل بھی رہے چکی ہیں اور اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران کابینہ میں صوبائی وزیر سید مسعود شاہ باچا کا قریبی رشتہ دار بھی بتایا جاتا ہے، اے این پی کے امیدوار ارشاد مھمند اور جماعت اسلامی کے امیدوار رضوان اللہ مھمند کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں اپس میں قریبی رشتہ دار ہے اور دونوں مھمند قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں