ملاکنڈ(مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلمنٹرین کے قائد ین پارٹی ٹکٹوں پر شدید اختلافات بعض قائد ین کے پارٹی چھوڑنے کے امکانات تفصلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ کے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اترانے کےلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے پی پی پی نے حلقہ پی کے 23 سے سابقہ صوبائی وزیر خزانہ انجینئیر ہمایون خان پی کے 24 سے صوبائی صدرسید محمد علی شاہ باچہ جبکہ این اے 9سے انکے بھائی سابقہ ڈسٹرکٹ نائب ناظم اعلی سید احمد علی شاہ باچہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا اسطرح پی ٹی ائی نے حلقہ پی کے 23 سے سابقہ صوبائی وزیرشکیل احمدکو پی کے 24 سے سابقہ ایم پی اے پیر مصور خان غازی اور این اے 9سے سابقہ ایم این اے جنید اکبر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا مسلم لیگ ن نے حلقہ پی کے 23 سے نعیم لعل خان پی کے 24وصال خان اور این اے 9سے سجاد احمد کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے جماعت اسلامی نے حلقہ پی کے 23 سے شہاب حسین کو پی کے 24رضوان اللہ اور این اے 9سے مولانا جمال الدین کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا اے این پی نے حلقہ پی کے 23 سے اظہار اللہ پی کے 24 ارشاد مہمند اور این اے 9سے اعجاز علی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیاپی ٹی ائی پارلمنٹرین نے حلقہ پی کے 23 سے اکرام اللہ پی کے 24عامرسہیل اور این اے 9سے اسد لعل خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا جبکہ پاکستان نظریاتی پارٹی نے حلقہ پی کے 23 سے ہاشم خان پی کے 24سیلمان خان اور این اے 9سے لعمان خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا پاکستان تحریک انصاف پی کے 24کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن پی کے 23پیپلز پارٹی این اے 9اور پی کے 23جبکہ پی ٹی آئی پارلمنٹرین این اے 9 کے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے اگئے ہیں بعض قائدین پارٹی چھوڑنے پر مجبور جلد دیگر جماعتوں میں شمولیت کا امکان ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے