ریاض(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طائف ایئربیس پر غیرملکی فورسز کے حوالے سے افواہیں درست نہیں ہیں۔ عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں سے قبل اطلاعات تھیں کہ غیرملکی فورسز کنگ فہد ائیر بیس طائف میں موجود ہیں۔ اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے ہمسایہ ملک یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر گہری تشویش ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب بحیرہ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور جمہوریہ یمن کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کا سخت تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے