استنبول (مانند نیوز ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائرمقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ صدر ترکیہ نے استنبول میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی۔ ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان 30سے زیادہ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے 1915 میں عثمانی ترکوں کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو نسل کشی قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے 1923میں سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ایک جمہوریہ بنا نے اور ہمیشہ آرمینیائی باشندوں کو ختم کرنے کے لیے منظم مہم چلانے سے انکار کیا ہے۔صدر ترکیہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اس کے خلاف لائے گئے نسل کشی کے مقدمے کو ختم کر دیں۔واضح رہے اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی عدالت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے