گجرات (مانند نیوز ڈیسک)گجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئے۔اس حوالے سے بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لئے میدان میں ہیں جبکہ ان کے 4بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔دوسری جانب چوہدری محمد علی پی پی 33سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے