اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کی ڈرائیور ماہا الحملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکار ریلی کے پانچویں سالانہ مقابلے کے دوران ریس کے چھٹے مرحلے کے اختتام سے قبل ڈرائیور ماہا الحملی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ان کی گاڑی الٹ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اب 2024ء ڈاکار ریلی کے مقابلے سے باہر ہو گئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق خاتون ڈرائیور کو اس حادثے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں، انہیں حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاض کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ریس کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ماہا الحملی ریس کے دوران گاڑی الٹنے کے بعد پھنس گئی تھیں اور گاڑی سے باہر نہیں نکل سکی تھیں جس کے بعد سعودی ریسر ہانی النومسی نے انہیں گاڑی سے باہر نکالا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے