ہری پور (مانند نیوز)مجموعی طور پر 12 کلو 680 گرام چرس اور 2کلو 220 گرام ہیروئن برآمد،مقدمات درج رجسٹر۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے نادی خان ولد زرا خان سکنہ کیمپ نمبر 16 سے 5 کلو 520 گرام چرس،عبدالرحمان ولد عبداللہ سکنہ کیمپ نمبر 16 سے 1 کلو 665 گرام چرس،رحم نواز خان ولد شاہ نواز خان سیکٹر نمبر 3 سے 3 کلو 520 گرام چرس اور نوید احمد ولد جمیل سکنہ محلہ انورہ سے 2 کلو 220 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ پنیاں شہریار خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے اورنگزیب ولد زین اللہ سکنہ کیمپ نمبر 11 سے 1 کلو 975 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ۔