پشاور(مانند نیوز )خیبر پختونخوا کے مقبول ریڈیو براڈ کاسٹر اجمل شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ثقافت کسی قوم کے لیے اہم ہوتی ہے کیونکہ یہ اس کی شناخت اور کردار کا تعین کرتی ہے۔ ثقافت کسی قوم کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ دوسری قوموں کے ساتھ اس کے تعلقات کو بھی متاثر کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ریڈیو پیغام مردان پر ہفتہ وارعوا می مسائل پر مبنی پروگرام ”مخ پہ مخ“ پشتو پروگرام ”سترگی پہ لار میگزین شو“ اور”سرونہ اھنگونہ“میوزک پیش کررہاہوں جو سامعین میں بے حد مقبول ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ”سرونہ اھنگونہ“موسیقی کا پروگرام ہے جس میں پرانے فنکار وں کے ساتھ نئے فنکاروں کو موقع دیا جاتا ہے،کیونکہ ثقافت ایک قوم کی پہچان ہوتی ہے اور دنیا میں وہ اقوام ترقی کرتے ہیں جو اپنی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے رباب منگے ہماری ثقافت کے اہم جزو ہیں۔ریڈیو پیغام کا مقصد صوبے کی ثقافت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور دنیا کو پختون قوم کا مثبت رخ دکھا نا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی صرف تفریح تک محدود نہیں۔ بلکہ یہ محل وقوع، قدرتی نظاروں، تہذیب وتمدن اور زبان و ادب اور حسب و نصب کا احاطہ کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ موسیقی میں اعلی خدمات سر انجام دینے والے گھرانوں کا تعلق خیبر پختو نخوا سے ہے،ان گھرانوں نے ماڈرن دور میں بھی اس فن کو زندہ رکھا ہوا ہے۔