اورکزئی (مانند نیوز)ایس ایچ او محمد یونس کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی، کاروائی میں 9 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن کا تسلسل جاری ہے.تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹرسائیکل کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی محمد رحیم اور ایس ایچ او تھانہ کریز محمد یونس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او محمد رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کریز محمد یونس معہ پارٹی پولیس نے تھانہ کریز کے حدود بالکوٹ لنڈوکہ روڈ پر ناکہ بندی کرکے موٹر سائیکل کو آتا ہوا کھڑا کرکے موٹرسائیکل پر رکھی بوری کو تحویل میں لے کر بوری کی پڑتال کرنے پر بوری سے 9 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔۔چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش مجاہد خان ولد جنت گل سکنہ خیبر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے