پبی (مانند نیوز )یونین کونسل شیدو میں اے این پی کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب اور علی گڑھ اکوڑہ خٹک میں یوتھ ونگ کے کار کنان کے اجلاس سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی کے86 کے صوبائی اسمبلی مسعود عباس خٹک اور این اے 33 قومی اسمبلی کے امیدوار خان پرویز خان کے فرزند جمشید خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے این اے 33 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سکندر مسعود عباس خٹک نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کہ باچاخان کے پیروکاروں میں کمی نہیں ہوئی اور خدائی خدمتگاروں کی اولاد اب بھی باچاخان کے فلفسے سے وابستہ ہے. انہوں نے کہا کہ الیکشن عمومی طور پر دو کرداروں, ایک نظریاتی کردار اور دوسرا مفاد پرستی کردار کی بنیاد پر لڑی جاتی ہے. عوامی نیشنل پارٹی ملک بھر کی واحد سیاسی پارٹی ہے جو باچاخان کے عدم تشدد کے فلفسے اور اپنے وسائل پر اپنا اختیار مانگنے والی جماعت ہے. جہاں ہم اپنے وسائل پر اپنا حق مانگنے کی بات کرتے ہیں تو اپنے پختون بھائیوں اور دیگر باشندگان پختون خواہ کی ترقی کے لیے کرتے ہیں نے اپنے پانچ سالہ دور وزارت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اس سے پہلے کسی پارٹی نے نہیں کئے اور نہ اے این پی کے دور کے بعد کسی کو خیال آیا. کیونکہ ہم باچاخان کے فلفسے پر عمل پیرا ہوکر خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں آپ اس مر تبہ پھر اے این پی کے امیدواروں کو 8 فروری کو کا میاب کر یں اور لا لٹین کی نشان پر مہر لگا ئیں انشاء اللہ اللہ تعا لی نے آپ کے تعاون سے کا میا بی نصیب کی تو اس علاقے کی تقدیر بدل دینگے دونوں تقاریب میں پار ٹی کار کنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شر کت کی