فیصل آباد(مانند نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گئے گڑھے میں جا گری اپنے کردار کی وجہ سے بلے سمیت سیاسی میدان سے آئوٹ ہوگئی، سینیٹ میں دوسری بارانتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد منظور نہیں ہوگی۔ ”صباح نیوز” سے گفتگو اورانتخابی مہم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ جو آزاداُمیدوارکامیاب ہوں گے وہ اپنے فیصلوں میں بھی آزادہوں گے۔ اُنہوں نے پیپلزپارٹی کوبھی تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف 3باروزیراعظم عوامی حمایت سے وزیراعظم منتخب ہوئے مسلط نہیں کئے گئے تھے۔ بلاول بھٹوزرداری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی تقلیدکی بجائے ملکی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کاموازنہ کریں اورسندھوکی سیاسی فکرکریں۔16-17گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی میاں نوازشریف نے ختم کی تھی۔ مسلم لیگ ن اب دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب اورمیاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے خوداپنے راستے بندکرلئے ہیں۔ 8فروری کوانتخابات ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی2018میں جعل سازی سے اقتدارمیں آ ئی اورجعل سازی سے انٹراپارٹی الیکشن کروائے جعل سازی چل نہیں سکتی۔اُنہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ٹولے نے پونے چارسالہ اقتدارمیں لوٹ ماراورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے علاوہ ملک اورقوم کے لئے کچھ نہیں کیاجبکہ میاں نوازشریف کے تین ادوارکاریکارڈدیکھاجائے توسب کچھ اُنہوں نے کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے