لاہور (مانند نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بڑے ناموں، معروف برانڈز کی چیکنگ جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع 5معروف ریسٹورنٹس اور بیکریوں کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 پوائنٹس کو 6لاکھ 60 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص آئل اور ممنوعہ اجزاء استعمال کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کچن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلی معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے