ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ فورس شاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ لیویز فورس کے جوانوں نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے اور لوگوں کی جان ومال عزت وآبرو کی حفاطت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ان خیلات کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا کہ ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور منشیات فروشوں و جرائم پیشہ افراد کے خلاف زور و شور سے کاروائی جاری ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات لیویز پوسٹ پل چوکی کے جوانوں نے ملزم امیر شاہ ولد جہانزیب سکنہ پشاور سے 3480 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف آیف ائی آر درج کر کے گرفتار کر لیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے منشایات فروشوں کے خلاف ملاکنڈ لیویز کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے لہٰذا ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے جوانوں کا منشیات فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور انشاء اللہ ملاکنڈ کو بہت جلد ڈرگ فری ضلع بنائیں گے۔