وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے پولیس فورس میں مفادات کے جنگ جاری ہے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے 174 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیئے گئے ہیں۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ 174 پولیس اہلکار جو ڈیوٹی دینے کے باوجود معطل کیے گیے ہیں نے انکشاف کیاگیا ہے کہ ڈی پی او لوئر وزیرستان نے مذہب کے لبادے میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہیں انکشاف میں بتایاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان الله وردگ نے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو گٙٹھ جوڑ کے بنیاد پر لمبے لمبے عرصے کے لیے چھٹیاں دی گئی ہیں کیونکہ ان سے ماہانہ 10 ہزار سے لیکر 20 ہزار تک کمیشن لیتاہیں۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس سے قبل 3 سو کے قریب پولیس اہلکاروں کو معطل کیے گئے تھے جس سے کمیشن لیکر واپس بحال کردیئے گئے اب مذکورہ 174 معطل پولیس اہلکاروں سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ اسلئے بضد ہیں کہ دوسرے معطل اہلکاروں کیطرح ماہنا کمیشن ڈی پی او آفس کو جاری کریں۔جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے امیر ندیم وزیر نے کہاکہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ علاقے میں سکیورٹی خدشات بڑھتے جارہے ہیں، لیکن موجودہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے نااہلی کے باعث ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام پولیس ڈاکوؤں اور چور بن گئے ہیں امن و امان کے بجائے وانا بازار میں دکانوں اور گاڑیوں سے بھتہ لیتی ہیں عوام اس کشیدہ صورت حال میں پولیس سے مایوس ہیں اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ مذکورہ ناگفتہ بہہ صورت حال سے نمٹنے میں ڈی پی او کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے