چارسدہ(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا۔چیئرمین وی سی پیران پیر جنید خاندان سمیت مستعفی، جے یوآئی میں شامل۔تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل پیران اتمانزئی پیرجنید باچا نے اپنے خاندان، دوستوں، و سپورٹر کیساتھ عوامی نیشنل پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، اور نامزد امیدوار سابق وزیر قانون جے یوآئی پی کے 64 بیرسٹرارشد عبداللہ کی کوششوں سے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس حوالے سے ایک۔شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جسمیں بیرسٹرارشد عبداللہ نے چیئرمین پیر جنید باچا ودیگر سینکڑوں کارکنان کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرچیئرمین ویلج کونسل طارق آباد،حلیم آباد۔اسرار خان، سلیمان خان، سلیم اکبرخان، انجینیئر وارث خان، ضلعی ترجمان مولانا جمیل احمد،بلدیاتی نمائندگان اوراہل علاقہ بھی کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے کے لوگوں صاحب رائے لوگوں اورمشران سے مشاورت کے بعد اے این پی کو خیر باد کہہ دیا اور عوامی مفاد کے پیش نظر جے یوآئی میں شامل ہوگئے، اے این پی سے اختلاف صرف عوام کے مسائل پر تھے کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام رہا ذاتی مفادات کو ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ بیرسٹرارشد عبدااللہ نے اتمانزئی کے عوام کی بے لوث خدمت کی، ہزاروں نوجوان کوروزگار دیا ہے اورایک شریف النفس شخصیت ہے، عوامی مفادات پر کوئی سودابازی نہیں کی اورانشاء اللہ اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مزید عوامی خدمت کریگی، انہوں نے کہا کہ انکی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرینگے اورگھرگھر جاکر اہل علاقہ الیکشن مہم چلائیگی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ویلج چیئرمین محدود وسائل اور مسائل کے باوجود بجلی، صفائی دیگر مدوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں، انشاء اللہ آٹھ فروری کادن بیرسٹرارشد عبداللہ کی کامیابی کادن ثابت ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی امیدوار پی کے 64 بیرسٹرارشد عبداللہ نے پیرجنید باچہ انکی خاندان سپوٹر کا شمولیت کرنے ان پراعتماد کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دوراقتدار میں اتمانزئی کے عوام کے بغیر لالچ خدمت کی، روزگاردیا انشاء اللہ اگر کامیاب ہوگئے تو مزید خدمت کرینگے روزگاردینگے یہ میرااپناعلاقہ اورلوگ ہے، انہوں نے پارٹی ورکروں پر زور دیا کہ الیکشن مہم مزید تیز کیا جائے انشاء اللہ کامیابی کتاب کی اور آپ کی ہوگی، جے یوآئی چارسدہ کی بڑی مذہبی قوت بن گئی ہے جنہوں نے سیاسی مخالفین کی نیندخرام کردی ہے اور چارسدہ میں کلین سویپ کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے