پشاور(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی امیدوار شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے لیا۔اے این پی امیدواروں کی حتمی فہرست میں شگفتہ ملک کا نام شامل نہیں، ان سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے نصبت اللہ نامی مرد امیدوار کو دے دیا گیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لئے سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد شگفتہ ملک نے انتخابی مہم بھی شروع کی تھی تاہم اب پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی صوبائی اسمبلی امیدواروں کی حتمی فہرست میںشگفتہ ملک کا نام شامل نہیں ہے۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مطابق شگفتہ ملک نے خود ٹکٹ واپس کیا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے