پشاور (مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی کینٹ ٹریفک ارشد خان، ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کریں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چلانے پر پابندی اور حوصلہ شکنی کیلئے باقاعدہ آگاہی مہمات چلانے سمیت جگہ جگہ آگاہی کیلئے بینرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کروائیں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چلانے سے گریز کریں جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے