پشاور(مانند نیوز )ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے کابینہ کا چو تھا اجلاس،اجمل شاہ یوسفزئی ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب،گزشتہ روز ایجوکیٹرز سکول بغدادہ مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے کابینہ کا چو تھا اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر علی خان منعقد ہوا،اجلاس میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے عہدایداروں نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات ارشد قمر نے ایک قرارداد کے زریعے ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے نوجوان صحافی اور معروف ریڈیو آرجے اجمل شاہ یوسفزئی کا نام پیش کیا جس کو کابینہ ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا۔نومنتخب جنرل سیکرٹری اجمل شاہ یوسفزئی نے ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کابینہ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے عہد کیا کہ براڈکاسٹرز کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔