ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمدکی ذیر صدارت محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس ہری پور، تحصیلدار، سب رجسٹرار اور متعلقہ ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ کیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور کے ہمراہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں جنرل الیکشن کے سلسلے میں پولنگ سٹاف کے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا اور شرکاء سے تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔